فراڈیہ سبزی منڈی کے آڑھتی سے86لاکھ کا فروٹ خرید کر فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیہ سبزی منڈی کے آڑھتی سے86لاکھ کا فروٹ خرید کر فرار ہو گیا،بعد ازاں لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ تفصیل کے مطابق سبزی منڈی کے آڑھتی غفار نے تھانہ ایئر پورٹ میں درخواست گذارتے ہوئے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے واقف کار ملزم محمد حسین نے86لاکھ 14ہزار کا فروٹ خرید کر لے گیااور رقم کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو بنک سے کیش نہ ہو سکا جس پر ملزم سے رابطہ کیا تو اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں