فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیے ملزم نے کاروبار کا جھانسہ دیکر تاجر کا نصف کروڑ کا مال ہڑپ کر لیا، مال کے بدلے میں لیت و لعل کے بعد50لاکھ کا چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، تفصیل کے مطابق گلبرگ کے رہائشی نبیل نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ظفر نے کاروبار کیلئے 50لاکھ کا مال حاصل کیا، بعد ازاں اس کے بدلے میں رقم کا مطالبہ کیا تو اس نے چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے کیش نہ ہو سکا۔ جس پر گلبرگ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔




