پیرس(سپورٹس نیوز)فرنچ اوپن ٹینس کے مینز ایونٹ میں نمبر 2 سیڈ جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو فائنل میں پہنچ گئے۔اُنہوں نے پہلے سیمی فائنل میں چیک ری پبلک کے جیکب مینسک کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرا دیا۔پیرس میں کھیلے جا رہے سال کے دوسرے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں مینز ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل جرمنی کے ایلگزیندر زیوریو اور چیک ری پبلک کے جیکب مینسک کے درمیان کھیلا گیاجس میں ایونٹ کے نمبر 2 سیڈ زیوریو کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی ملی، زیوریو نے پہلا سیٹ 7، 5 کے اسکور سے جیتا، دوسرے سیٹ میں اُنہوں نے باآسانی 6ـ3 سے فتح حاصل کی۔تیسرا سیٹ جیکب مینسک نے 6ـ3 کے اسکور سے جیتا، چوتھے سیٹ میں زیوریو نے حریف کو کم بیک کا موقع نہیں دیا اور 6ـ3 سے فتح حاصل کرکے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنالی۔




