لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ اورمیزبان ندا یاسر نے سینئر اداکارہ فریال گوہر اور ان کے سابق شوہر جمال شاہ کو طلاق کے باوجود ایک ساتھ پروگرام میں مدعو کرنے پر وضاحت دیدی۔ ندا یاسر نے حال ہی میں دو سینئر فنکاروں فریال گوہر اور جمال شاہ کو ایک ساتھ اپنے پروگرام میں مدعو کیاتھا،یہ دونوں فنکار 1992 میں طلاق لے چکے تھے اور پروگرام میں کچھ لمحات قدرے غیر آرام دہ بھی رہے جب سابق میاں بیوی آمنے سامنے بیٹھے،اس دوران انہوں نے اپنی ساتھ گزاری یادوں اور رومانوی لمحات کا ذکر بھی کیا ۔




