فریضہ حج بہت زیادہ صبر’ شکر اور بے مثال توکل کی داستان ہے’ درفشاں

ریاض (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اپنے خوبصورت احساسات سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔ درفشاں نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے پیغام کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔درفشاں نے لکھا کہ یہ بہت زیادہ صبر، شکر اور بے مثال توکل کی ایک داستان ہے۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں نے یہ سفر اپنی امی اور ابو کے ساتھ کیا۔ ماشا اللہ، ان میں مجھ سے زیادہ ہمت اور طاقت تھی، جب کہ میں رمی کے پہلے ہی دن بیمار ہو گئی تھی۔ درفشاں کے مطابق اس دوران ان کی کچھ شاندار لڑکیوں سے ملاقات ہوئی، ہم نے مل کر دعائیں کیں، روئے، ہنسے اور کیمپ میں کھانا ساتھ کھایا۔ اس دوران ہم نے تقوی سے بھرپور بے شمار خوبصورت کہانیاں سنیں اور ہمیں دین کو الفاظ سے زیادہ عمل میں سمجھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔مکہ مکرمہ میں موجود درفشاں نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میں اپنے ساتھ کیا لے کر جا رہی ہوں، کیونکہ یہاں بہت کچھ ایسا ہے جسے اس وقت الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، البتہ میں یہ ضرور جانتی ہوں کہ میں اپنے پیچھے بہت سی جذباتی اور بوجھل کیفیتیں چھوڑ کر جا رہی ہوں۔، جنہیں میں کافی عرصے سے اٹھائے ہوئے تھی’حج نے مجھے جذباتی وابستگیوں سے بلند ہو کر اللہ کے فیصلوں کے سامنے مکمل سپردگی اختیار کرنا سکھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں