فضائی حدود کے کچھ روٹس بند

اسلام آباد (بیوروچیف) آپریشنل وجوہات کے باعث پاکستانی فضائی حدود کے کچھ روٹس مخصوص دورانیے کیلئے بند کر دیئے گئے۔ ذرائع کیمطابق بلوچستان’سندھ اور پنجاب کیڈومیسٹک مخصوص روٹس دستیاب نہیں ہونگے، جاری کیے گئے نوٹم میں مخصوص بلندی تک پرواز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اس کے علاوہ متبادل روٹس بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ فضائی روٹ 15اکتوبر شام ساڑھے سات بجے سے اگلے روز رات ساڑھے نو تک بندرہیں گے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق روٹس کے کچھ حصوں کی بندش سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں