سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور کی عدالت نے سنگاپورایئرلائن کی فضائی میزبان سے چھیڑ چھاڑ پر 6ماہ قید کی سزا سنادی۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی مقامی عدالت نے بھارت کے شہری 35سالہ آکاش تیواڑی کو رواں سال 9فروری کو تھائی لینڈ سے واپس جانے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے پر چھیڑ چھاڑ اور ہراسانی کے الزامات پر سزا سنائی۔عدالت کو سماعت کے دوران بتایا گیا کہ آکاش تیواڑی اور ان کے 4 دوستوں نے پرواز کے دوران جب بھی خاتون میزبان گزرتی تو مضحکہ خیز انداز میں ہنستے تھے۔فیصلے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ بنکاک سے جہاز پرواز بھرنے سے قبل ہی ان سے کھانے کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا کیا گیا، جس پر آکاش تیواڑی نے اپنا بازو آگے بڑھایا اور ان کی ٹانگوں کو چھوا اور ہنسنے لگے، جس پر ان کے دوست بھی ہنسنے لگے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ میزبان نے عملے کے سربراہ کو واقعے سے آگاہ کیا اور انہیں مسافروں کو کھانے دینے کے لیے دوسری جگہ تعینات کردیا گیا لیکن جب وہ مسافروں سے برتن واپس لے رہی تھیں تو آکاش تیواڑی نے اپنے بائیں بازو سے خاتون کی پیٹھ کو چھوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے اپنے سینئرز کو واقعے سے متعلق بتایا اور دو خواتین نے آکاش تیواڑی سے بات کی لیکن وہ بضد تھا کہ انہوں نے خاتون کے ساتھ کوئی غلط نہیں کیا ہے۔




