فلاحی بجٹ سے ہر طبقہ معاشی ترقی میں شامل ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راستہ مضبوط معیشت ہے وفاقی بجٹ میں وزیراعظم میاں شہباز شر یف نے اپنے وعدہ کی تکمیل کے سفر میں برآمدات صنعت سرمایہ کاری اورعوامی ریلیف کو ترجیح دے کر مستقبل کی معاشی خودمختاری کی بنیاد مضبوط کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اوران کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچنے کاوقت آچکاہے فلاحی بجٹ سے ہر طبقہ معاشی ترقی میں شامل ہوگا- تنخواہ دارطبقے پر بوجھ کم کرنے صنعتی زرعی ترقی سے عام آدمی کے لئے آ سانیاں پیدا ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس ادائیگی کے اہل لوگوں کوٹیکس اداکرناچاہئے اس سے ہی معیشت مستحکم اور عوام خوشحال ہوسکتے ہیں-پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود لوٹنے والے قانون کے کٹہرے میں ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں