لاہور (شوبز نیوز)بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلم بینوں کو معیاری اور خاندانی تفریح فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 کی نمائش کا اہتمام کیا ہے، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد سینمائوں میں پیش کی جانے والی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ہے۔سوکن سوکنے 2 مقبول فلم سوکن سوکنے کا سیکوئل ہے، جس میں معروف اداکار ایمی ورک، نمرت کھیرہ اور سرگن مہتا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔




