فلم ”میرا لیاری” آسکر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہوگئی

کراچی (شوبز نیوز)سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام تیار کی گئی فلم”میرا لیاری” آسکر ایوارڈز کی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہوگئی، جسے پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کے فلم بورڈ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں فلم انڈسٹری کے فروغ، جاری فلمی منصوبوں، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے اشتراک اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت جاری فلمی منصوبوں کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں