ہر انسان اپنی ضروریات اور حالات کے مطابق فیصلے کرتا ہے’ سشمیتا مکھرجی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک کروڑ روپے کے قرض، مالی مشکلات اور خاندان کی ذمہ داریوں نے انہیں اپنے کیریئر کے ایک مرحلے پر ایسی فلموں میں کام کرنے پر مجبور کر دیا جن پر انہیں آج بھی فخر نہیں۔سشمیتا مکھرجی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی زندگی کے مشکل ترین دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے ایسی فلموں میں کام کیوں کیا جنہیں اکثر خواتین کے لیے توہین آمیز اور غیر معیاری قرار دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں