فنکاروں کی شناخت کیلئے اے آئی قانون لانے کا فیصلہ

لاہور(بیورو چیف)پنجاب حکومت نے فنکاروں کی ڈیجیٹل شناخت،آواز اورچہرے کے تحفظ کے لیے اہم قانون سازی کرتے ہوئے پنجاب پرفارمرز ڈیجیٹل شناخت اور مصنوعی ذہانت تحفظ ایکٹ 2026ء کا مسودہ تیار کر لیا۔مجوزہ قانون کے تحت فنکارکی آواز،چہرہ اوردیگر ڈیجیٹل شناخت کو قانونی طور پر محفوظ ملکیت قرار دیا جائے گا، جبکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کسی بھی فنکارکی آوازیا چہریکا غیرمجاز استعمال ممنوع ہوگا۔بل کے متن مطابق کسی بھی اے آئی پرفارمنس،وائس کلوننگ یا ڈیجیٹل نقل کے استعمال سے قبل فنکار کی واضح، تحریری اور مخصوص اجازت لینا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر اے آئی مواد میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کا واضح ڈسکلیمر دینا بھی ضروری قرار دیا جائے گا۔مجوزہ قانون میں وائس کلوننگ،ڈیپ فیک ٹیکنالوجی اوراے آئی کے ذریعے جعلی توثیق یاسیاسی پیغامات کے استعمال پرسخت سزائوں کی تجویز دی گئی ہے،بل میں بغیر اجازت اے آئی استعمال پر 3سال قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی تجویز دی گئی ہے۔بل میں فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا ریگولیٹری نظام اور ڈیجیٹل رائٹس رجسٹری قائم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں