سرگودھا (بیورو چیف) پاک فوج میں بھرتی کے خواہشمند امیدواروں کیلئے ضلع سرگودھا میں 18 اور 19 مئی کو ابتدائی ٹیسٹ منعقد کیے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سلانوالی اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹمومن میں ٹیسٹنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔منتظمین کی طرف سے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے اصل شناختی دستاویزات کے ہمراہ متعلقہ مرکز پر پہنچیں۔ ٹیسٹ کے دوران نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔




