چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھار ٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کی سرکوبی جاری ہے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اتوار کے روز بھی ضلع بھر میں کارروائیاں کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ 60دودھ بردار گاڑیوں سمیت 129فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرکے متعدد فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لئے اصلاحاتی نوٹسز جاری،قوانین کی خلاف ورزیوں پر 82ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ دودھ کی ناقص کوالٹی پرملک شاپس اور دودھ بردار گاڑیوں کو بھاری جرمانے،کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ 7 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کرکے تلف کر دی گئیں۔غیر معیاری 4 لیٹر سوڈا کی بوتلیں بھی تلف کردی گئیں۔




