فوڈ اتھارٹی ٹیمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف متحرک

چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈان جاری ہے۔معیار کی جانچ کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے 62دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 10 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔دوران ناکہ بندی ملاوٹی دودھ کی گاڑی فوڈ سیفٹی ٹیم نے پکڑ لی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دودھ میں برف اور پانی کی ملاوٹ کرکے مقدار کو بڑھایا گیا تھاجس پر 1200لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کرادیا گیاجبکہ متعدد ملک شاپس اور ملک کولیکشن سنٹرز پربھی فوڈ سیفٹی ٹیموں نیچھاپیمارکردودھ کی ناقص کوالٹی پر 43ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات اور ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر فوڈ پوائنٹس کو 11ہزار روپے جرمانہ،پینے کے پانی کی کوالٹی جانچنے کے لئے کمرشل واٹر پلانٹس کی سیمپلنگ مہم بھی جاری ہیجس کے تحت2 واٹر پلانٹس سے پانی کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری تجزیہ کیلئیبھیجیگئے۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 106 انسپکشنز کیں اورمجموعی طور پر قوانین کی خلاف ورزی پر 54ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔دوران معائنہ ایک کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات، 10 کلو خراب دھی بھی تلف کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں