فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فوجی چوک میں کامیاب چھاپہ مار کر مضر صحت ، بغیر تصدیق شدہ گوشت فروخت کرنے والے قصاب کو گرفتار کر لیا۔ 50کلو سے زائد بد بو دار گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا گیا۔ قصاب امجد علی کوحوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمودنے بتایا کہ اس نے انچارج سلاٹر ہائوس ڈاکٹر وارث مجید کے ہمراہ ڈی ٹائپ کالونی فوجی چوک میں امجد علی بیف شاپ پر چھاپہ مارا تو وہاں پر فریزر میں مضر صحت بد بودار گوشت پایا گیا اور شاپ پر صفائی کے بھی ناقص انتظامات پائے گئے، معائنہ کرنے پر 50کلو سے زائد گوشت انسانی صحت کیلئے مضر صحت اور بغیر تصدیق کے پایا گیا۔جسے فور ی طور پر قبضہ میں لیکر تلف کر کے قصاب امجد علی کو حوالہ پولیس کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔




