چنیوٹ(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیازکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد عمران بھٹہ کی زیر نگرانی ضلع چنیوٹ میں انٹر ڈسٹرکٹ یونین کونسلز کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز (CERTs)اسکلز مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں چنیوٹ، بھوآنہ اور لالیاں سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلوں میں شرکا نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ان مقابلوں کا بنیادی مقصد کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی عملی صلاحیتوں کو جانچنا، ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں مزید بہتری لانا اور انہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور موثر امدادی کارروائیوں کے لیے تیار کرنا تھا۔ مقابلوں کے دوران ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد، زخمیوں کی دیکھ بھال، ریسکیو آپریشنز، آگ بجھانے اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے عملی مشقیں پیش کیں۔




