مخیر حضرات تنگ دست افراد کی مالی معاونت کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ مخیر حضرات اپنے مال سے مستحق غریب یتیم اور بیوہ سمیت تنگ دست افراد کی مالی معاونت لازمی کرے موجود ہ کمر توڑ مہنگائی نے غریبوں کے گھروں پر فاقوں کا راج قائم کر رکھا ہے اللہ تعالی وطن عزیز پاکستان کے مستحق غریب نادر لوگوں کی بہتری کے اچھے اسباب پیدا فرمائے وہ بڑا کریم اور مہربان ہے ہمیں اپنی کمائی کا تھوڑا سا حصہ ایسے مستحق لوگوں تک پہنچانا ہے جو حقیقی معنوں میں حقدار ہیں ۔ ہمیں بڑھ چڑھ کر اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کرنی ہے اورکسی سے صلہ نہیں مانگنا’ آپ سب یقین رکھیں اگر آپ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو بنا کسی غرض کے خوش رکھنے کا اہتمام کرینگے’ اللہ تعالیٰ آپ کو وہاں سے رزق عطاء کریگا جہاں سے آپ کا گمان بھی نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں