اوچ شریف(نامہ نگار)بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ سے دو کمسن بچے اور ان کا والد جاں بحق ہوگیاجبکہ 2 سالہ تیسرا بچہ ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔افسوسناک واقعہ اوچ شریف کی شمس باغ کالونی میں پیش آیا۔ اہلخانہ کے مطابق انوار الحق اور ان کے تین بچوں نے تربوز کھانے کے بعد دودھ پی لیا۔ کچھ ہی دیر بعد چاروں کی حالت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹر فرخ زیدی کے مطابق 4سالہ علیشا اور 6سالہ احتشام پہلے ہی دم توڑ چکے تھے جبکہ ان کا 40سالہ والد انوار الحق دوران علاج ہسپتال میں چل بسا۔ڈی پی او نے کہاکہ فرانزک ٹیم نے مختلف سیمپلز لیے ہیں اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




