فٹبال ورلڈ کپ’ 20دن باقی’ ایرانی ٹیم ویزوں سے محروم

تہران (سپورٹس نیوز) فٹ بال کا 23واں فیفا ورلڈ کپ 11 جون 2026 سے شروع ہو رہا ہے۔ ایران کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ کے لیے اب بھی امریکہ جانے کے لئے ویزوں کی منتظر ہے۔ تہران میں ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فٹ بال کھلاڑیوں اور عملے کو ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ابھی تک ویزے نہیں ملے۔ ایرانی حکام کے مطابق ایران ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشل اس دوران وہ ترکی میں واقع کینیڈین سفارت خانے میں ویزوں کے لیے درخواست دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایرانی ٹیم کا پہلا میچ 15 جون کو لاس اینجلس میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونا ہے۔ یہ دونوں ٹیمیں گروپ جی (Group G) میں شامل ہیں۔ اس میچ کے بعد لاس اینجلس میں ہی ایران کا میچ بیلجیم سے اور پھر سیئاٹل میں مصر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں