فہد مصطفی اور مہوش حیات کی 8 سال بعد بڑی سکرین پر واپسی

اسلام آباد(شوبز نیوز)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات اپنی نئی ہارر فلم زومبائیڈ کے ذریعے آٹھ سال بعد ایک ساتھ بڑی سکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔عیدالاضحی پر ریلیز ہونے والی اس فلم کا آفیشل ٹریلر فلم والا پروڈکشنز کی جانب سے جاری کیا گیا۔ فلم کی ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے جبکہ اسے فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔ٹریلر میں فہد مصطفی اور مہوش حیات کو ایک زومبی سے متاثرہ دنیا میں خطرناک حالات کا سامنا کرتے، ایکشن مناظر انجام دیتے اور رومانوی کیمسٹری دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فلم کو ایک ہارر، ایکشن اور رومانس پر مبنی منفرد پاکستانی پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ کئی صارفین نے فلم کی پروڈکشن ویلیو، ویژول ایفیکٹس اور منفرد کہانی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں