فہیم اشرف کا ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے یارکشائر سے معاہدہ

لندن (سپورٹس نیوز) انگلش کائونٹی کلب یارکشائر نے پاکستان کے تجربہ کار آل رانڈر فہیم اشرف کو رواں سیزن کے وائیٹیلٹی بلاسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق32سالہ فہیم ایشرف آسٹریلوی آل رائونڈر ول سدرلینڈ کی جگہ ٹیم کا حصہ بنیں گے جو کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔فہیم ایشرف اس سے قبل بھی انگلش کانٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ وہ نارتھمپٹن شائر اور سسیکس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔فہیم اشرف 22 مئی کو ناٹنگھم شائر کے خلاف یارکشائر کے پہلے وائیٹیلٹی بلاسٹ میچ سے قبل اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں