لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کو فیسٹیو لک میں ماڈلنگ کرنا مہنگا پڑگیا۔شگفتہ اعجاز آنچ، کشکول، جانگلوس،خالہ کلثوم کا کنبہ، اوپر گوری کا مکان، زندگی دھوپ تم گھنا سایہ، زنداں، میرے داماد اور بیٹی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں،وہ ان دنوں برطانیہ میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر ریِل شیئر کی، جس میں وہ ایک نفیس فیسٹیو لک میں ماڈلنگ کرتی نظر آ رہی ہیں، ویڈیو میں وہ ہلکے پیسٹل موو رنگ کے فرنٹ اوپن انارکلی سٹائل لباس میں جلوہ گر ہیں، جس کے باڈی حصے پر سلور ایمبرائیڈری اور نفیس سیکوئن ورک کیا گیا تھا، اس لباس کے ساتھ میچنگ دوپٹہ اور خوبصورت جیولری بھی شامل ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر شدید تنقید کی جارہی ہے، کئی صارفین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ شگفتہ اعجاز نے اپنے بھائی کے انتقال کے فورا بعد اس نوعیت کی ریِل کیوں شیئر کی،ایک صارف نے لکھا کہ میں اب بھی اپنی والدہ کے غم سے باہر نہیں آ سکا جبکہ شگفتہ اعجاز کے شوہر کے انتقال کو صرف ایک سال اور بھائی کے انتقال کو چند ماہ ہی گزرے ہیں، مگر بظاہر اس کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔ایک اور صارف نے کہا بطور سینئر سِٹیزن انہیں اپنی عمر کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے، کسی نے کہا ان کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے جبکہ ایک اور تبصرے میں انہیں سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بعض صارفین نے یہاں تک مشورہ دیا کہ انہیں ایسے کاموں کے بجائے عمرہ کرنا چاہیے۔




