فیسکو افسران کے تقرر وتبادلے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کی جانب سے کمپنی کے مفاد اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کر دی گئی ہیں۔فیسکو ڈائریکٹوریٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ایس ڈی او آپریشن عمران اسلم کو تبدیل کر کے فوارہ چوک سب ڈویژن، فیسکو فیصل آباد، شاہزیب علی لیاقت کو ایس ڈی او آپریشن ٹھیکریوالہ سب ڈویژن فیسکو فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔اسی طرح ایس ڈی او آپریشن غلام عباس شاہ کو تبدیل کر کے صدر بازار سب ڈویژن فیسکو فیصل آباد، وقاص اسلم کو ایس ڈی او آپریشن سدھار سب ڈویژن فیسکو فیصل آباد کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔فیسکو ہیومن ریسورسز ڈائریکٹوریٹ کے مطابق افسران کی نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ دفتری احکامات میں افسران کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں