فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر پنوں دو ماہ کی رخصت پر چلے گئے، فیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا ایڈیشنل چارج عابد رشید کو دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر پنوں اور ان کے تین بیٹوں پر ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے مقدمہ کے اندراج کے بعد عامر پنوں نے 2ماہ کی رخصت لے لی ہے ان کی جگہ فیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا ایڈیشنل چارج عابد رشید کو دے دیا گیا ہے۔




