فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کی اپنی دولت بارے لب کشائی

لاہور(شوبز نیوز)پاکستانی فیشن انڈسٹری کے معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے اپنی دولت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کردیا۔2022 میں ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دیپک پروانی پاکستان کے سب سے دولت مند ہندو ہیں اور ان کی کل دولت قریب71کروڑ پاکستانی روپے ہے۔بعدازاں یہ خبر بغیر تصدیق کے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی گردش کرتی رہی۔اب دیپک پروانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی دولت کے بارے میں مختلف ویب سائٹس پر شائع ہونے والی ان خبروں کے اسکرین شاٹ شیئر کیے اور ان خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں