فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈائون جاری، ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلعی سربراہان کو کریک ڈائون تیز کر نے کے احکامات جاری کیے جس پر عملدرآمد کر تے ہو ئے ریجن فیصل آباد میں رواں سال 2025 ماہ جنوری سے ماہ جولائی تک کے دوران 271خطرناک گینگزگرفتار کیے گئے ان گینگز میں ملوث 691 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے نتیجے میں 2361 مقدمات یکسو ہوئے اورملزمان کے قبضہ سے 61وہیکلز، 1176 موٹرسائیکلز، 81تولے طلائی زیورات، 268عدد موبائل فون، 272 مویشی اور نقدی تقریبا1.8بلین روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی۔منشیات فروشوں کے خلاف3822مقدمات درج کرتے ہوئے3623ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس 1304 کلوگرام، آئس 49کلوگرام، شراب 51520 لیٹر، افیون 232کلو گرام اور ہیروئن261کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل2957،ریوالور19، بندوقیں 247، کلاشنکوف 85، رائفلیں 220اور13249گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ کے خلاف216مقدمات درج کرتے ہوئے231ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے 31506کائیٹ اور 546ڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔انسداد جرائم کو کنٹر ول کر نے کے ساتھ ساتھ کیٹگریAکے2114اور کیٹگری Bکے4912مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے367اور کیٹگریBکے4114عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہاس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔ پولیس پٹرولنگ کو نتیجہ خیز،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرمان سے پوچھ گچھ کا عمل اختیارکر تے ہو ئے جرائم میں کمی لائی جائے۔مزید انہوں نے کہا کہ کرائم ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلا سل کیا جائے۔منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے۔ سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔تفتیش جدید خطوط پر عمل میں لائی جائے۔مزید آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر نے پتنگ بازی پرعائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے چاروں اضلاع کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پتنگ بازی کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا لہٰذا تمام ضلعی سربراہان اپنے اپنے متعلقہ ضلع میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں اور سپیشل برانچ کی معاونت سے ایسے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے جہاں کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوتی ہووہاں ملزمان کے خلاف کریک ڈان کیے جائیں تاکہ کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔




