فیصل آباد سے پہلی حج پرواز150عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پہلی حج فلائٹ 150 عازمین کو لیکر حجاز مقدس ”مدینہ منورہ شریف” روانہ ہو گئی۔ ممبر صوبائی اسمبلی رانا احمد شہریار خاں’ کمشنر فیصل آباد محترمہ مسرت جبیں’ ڈپٹی ڈائریکٹر حج آصف ظہور’ صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس فاروق یوسف’ ائیرپورٹ منیجر تسنیم اختر’ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن تنویر مرتضیٰ ودیگر نے ایک پُروقار تقریب کے بعد حجاج کرام کو الوداع کیا۔ حج پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹا گیااور ملکی سلامتی’ سربلندی’ حجاج کرام کی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 19 مئی 2026ء تک 23فلائٹ کے ذریعے 3680 حجاج اکرام فیصل آباد سے مقدس سفر کیلئے روانہ ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں