فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر ڈکیتی’ چوری کی مزید 35 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر4خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈوگر بستی کے اقبال کی بیٹی (ع) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان’ منیانوالہ کے عارف کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان’ 254 رب کے آفتا ب کی بیٹی (ع) کو ملزمان طاہر وغیرہ’ جڑانوالہ کے اسلم کی بیٹی (ش) کو نامعلوم نے اغواء کر لیا جبکہ جھنگ روڈ بوہڑ چوک کے قریب علی سے 22ہزار وفون’ اسماعیل ٹائون کے شاہد سے بیگ چھین لیا’ اکبرآباد کے امتیاز سے نقدی’ فون’ غلام محمد آباد سبزی منڈی کے قریب ارشد سے فون’ نڑوالا روڈ کے قریب سہیل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سجاد ٹائون کے نیاز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ جلوی مارکیٹ کے قریب مشتاق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری’ 100 ج ب کے قریب آصف سے نقدی’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ 202 رب کی انجم کے گھر سے اڑھائی لاکھ کا سامان چوری’ شیخوپورہ روڈ پر شفیق کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری’ حیدری محلہ کے سعد سے فون’ واپڈا سٹی کے قریب رفیق سے 5ہزار’ فون چھین لیے’ ایوب کالونی کے قریب زبیر سے نقدی چھین لی’ جھنگ روڈ پر مدثر سے لیپ ٹاپ’ فون’ نقدی چھین لی’ 263 رب کے سخاوت سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 84 ج ب کے مہتاب سے سوا لاکھ’ فون’ 79 ج ب کے اسد سے ایک لاکھ’ فون’ 77 ج ب کے فیصل سے 60ہزار’ فون چھین لیا’ ستارہ کالونی کے فہد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ سمن آباد کے ناصر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ ڈیفنس ویو جڑانوالہ کے قریب عثمان سے دو لاکھ چھین لیے’ 128 گ ب کے ندیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ 126 گ ب کے شہباز مسیح کے گھر کے تالے توڑ کر 5 لاکھ کے زیورات’ نقدی چوری’ 113 گ ب کے سمیع اﷲ کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ 459 گ ب کے کریم علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 608 گ ب کے طارق کے ڈیرہ سے موٹر چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سدھوپورہ کے بھائی خان’ سلیمانیہ کالونی کے امداد’ کلیم شہید پارک سے علی احمد’ نشاط آباد کے ندیم’ اسلامیہ پارک کے فراز’ باوا چک کے لیاقت’ نورپورہ کے عادل’ گلشن رفیق کالونی کے علی’ 256 رب کے حسنین اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




