فیصل آباد میں آج پھر44وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ‘5اغوائ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی مزید 44 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5 خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سہیل آباد کے عادل کی بیٹی (ب) کو اوباش ملزمان کاشف وغیرہ’ صدر کے علاقہ 225 رب کی رخسانہ کی بیٹی (ل) کو نامعلوم ملزمان’ جڑانوالہ کے علاقہ 71 گ ب کی شبانہ کی ہمشیرہ (س) کو نامعلوم’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 200 رب کے اویس کی بیٹی (ن) بازار گئی واپس نہ آئی’ سمندری کے علاقہ 177 گ ب کے علی مرتضیٰ کی اہلیہ (ک) کو اوباش ملزمان رشید وغیرہ نے اغواء کر لیا’ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 73 ج ب کے عبدالغفار کا 14سالہ بیٹا وقار گھر سے کھیلنے کیلئے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ جیل روڈ پر ایف بی آر دفتر کے قریب ظفر سے 20ہزار’ اسلام نگر کے قاسم سے 20ہزار’ فون’ ضلع کونسل چوک کے قریب شوکت سے 10ہزار چھین لیے’ کچہری بازار میں اقبال کی دکان سے 9لاکھ’ موبائل فونز چوری’ جنرل ہسپتال کے قریب اویس طاہر سے موٹرسائیکل’ فون چھین لیا’ سیالوی کالونی کے قریب حسیب سے 5ہزار’ فون’ خیابان کالونی کے قریب شہادت علی سے نقدی’ فون’ گٹ والا پارک کے قریب منان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 113 ج ب کے قریب قاری اسماعیل کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 23 ج ب کے قریب اظہر علی سے 7ہزار’ فون چھین لیا’ غلہ منڈی کے آڑھتی شعیب اقبال کی دکان سے 10لاکھ مالیت کی 26 بوری مونگ چوری’ سمن آباد کے ارمان علی سے 10ہزار’ فون چھین لیے’ 269 رب کے علی احمد کے گھر کے باہر سے 2بکرے چوری’ 225 رب کے شہزاد علی کے گھر سے لاکھوں کا مال وزر چوری’ احمدآباد کے علی کے گھر سے نقدی’ قیمتی سامان چوری’ ضلع کچہری سمندری کے قریب رمضان سے 29ہزار’ فون چھین لیا’ 240 رب کے زرینہ بی بی کے گھر سے سیف الماری سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ 31 ج ب کے نوید کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری’ جلی فتیانہ کے اسرار کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ بسم اﷲ آرچرڈ کے عثمان سے نقدی’ فون چھین لیا’ 77 گ ب کے عرفات کی حویلی سے مویشی چوری’ 112 گ ب کے عادل عثمان کی حویلی سے مویشی چوری’ 409 گ ب کے عرفان الحق کی ورکشاپ سے قیمتی سامان چوری’ 72 گ ب کے احمد حیات کی دکان سے قیمتی سامان چوری’ 597 گ ب کے شاہ نواز کی حویلی سے مویشی چوری’ 534 گ ب کے اسحاق سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر زخمی کر دیا’ 29 گ ب کے شفیق سے 27ہزار’ فون’ 514 گ ب کے وقاص کی دکان سے لاکھوں کی فیڈز اور سامان چوری’ 229 رب کی شبانہ کنول کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چور لے گئے’ 210 رب کے قریب اظہر سے لیپ ٹاپ’ فون چھین لیا’ حمیدہ آباد کی نسرین بی بی سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ کھرڑیانوالہ مین چوک میں عباس سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سمال سٹیٹ کے امین کا مزدا ٹرک’ کلیم شہید کالونی کے تیمور حسین’ ڈی گرائونڈ سے شہروز’ چناب گارڈن سے حافظ محمد حسین’ سہگل سٹی سے یاسر نوید’ تحصیل ہسپتال سمندری سے محمد حنیف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں