فیصل آباد میں آج پھر55ڈاکے،اغوا کی 6وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے، چوریاں، آج پھر مزید 55 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوںکے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر6 خواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ رحمان کالونی کے ندیم کی اہلیہ (ن) کو ملزمان صائم وغیرہ، منصور آباد کی ریحانہ بی بی کی ہمشیرہ (س) کو بازار جاتے نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ کی فوزیہ بی بی کی ہمشیرہ(ش) کو رمیض وغیرہ، سمن آباد کے علاقہ کوئلہ والی گرائونڈ کے حنیف کی بیٹی (ب) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ77ج ب کے یٰسین کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان اور رضا آباد کے علاقہ بلال پارک کے آصف کا بھائی عبداللہ ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا۔ جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ کچہر ی بازار کے قریب انور سے جھپٹا مار کر فون، موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ پر ریاض کی دکان کے تالے توڑ کر انورٹر وسامان چوری، جھنگ روڈ کباڑ مارکیٹ کے قریب یاسر کی خالہ سے زیورات نقدی لوٹ لی، بابر کالونی کے ارشد کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 124ج ب مرضی پورہ کے تالے توڑ کر سامان چوری، ڈی گرائونڈ کے قریب علی رضا سے نقدی و فون، طارق آباد کے غلام شبیر سے 25ہزار وفون، چناب مارکیٹ کے قریب شہر یار سے اڑھائی لاکھ وفون، میاں پنڈ کے ذیشان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان،9ج ب کے قمر الزمان کی دکان سے بجلی کی تاریں و سامان چوری، نشاط آباد میراں والا چوک کے قریب ارمان سے نقدی ولیپ ٹاپ، 7ج ب کے ارشاد احمد سے نقدی وفون، گیماں والا چوک کے قریب طارق کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، گلشن یوسف کے ظہور کے گودام سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے۔ یاسر ٹائون کے احسن سے نقدی وفون، سمندری روڈ پر سلمان کی دکان سے سامان چوری، جھال انڈر پاس کے قریب عمار سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 535گ ب کے یاسر کی دکان سے بھاری مالیت کی کھاد چوری، 228ر۔ب کے شہزاد سے10ہزار وفون، نور پورہ کے اسد سے نقدی وفون، 76گ ب کے علی رضا سے 40ہزار وفون، نور پو رہ کے اسد سے نقدی وفون، 76گ ب کے علی رضا سے40ہزار وفون، 274گ ب کے عمران سے11ہزار وفون،275ج ب کے گلزار سے 40ہزار وفون،74ج ب کے اللہ دتہ کے گودام سے لاکھوں کی موٹریں وسامان چوری، 80ج ب کے شوکت علی سے52ہزار وفون، ستارہ کالونی میں ولید کے گھر سے2بکرے، نڑ والا روڈ پر سفیان سے نقدی وفون، چونگی نمبر 8کے قریب کاشف سے نقدی و فون، 65گ ب کے عمران سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 106گ ب کے عامر شہزاد کے ڈیرہ سے 14بوریاں کھاد چوری، 363گ ب کے طارق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان چوری،278گ ب کی صوبیہ کے گھر کا چور صفایا کر گئے، 231گ ب کے عارف حسین سے40ہزار وفون،229ر۔ب کے عمران سے20ہزار وفون، 97ر۔ب کے اجمل سے نقدی وفون، گورنمنٹ کالج سمندری کے قریب حسن سے جھپٹا مار کر فون،174گ ب کے انعام الحق سے نقدی وفون، 171گ ب کے انور کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،471گ ب کے شبیر کی حویلی سے مویشی،188گ ب کے قریب اسامہ سے ڈیڑھ لاکھ و فون،212گ ب کے اشفاق سے سوا لاکھ لوٹ لیا، دیگر وارداتوں میں ڈاکو بھاری مالیت کا سامان چھین کر لے گئے۔ علاوہ ازیں سیشن کورٹ سے صدام حسین، میاں ٹرسٹ ہسپتال سے سفیان، مدینہ ٹائون کے کاشف، کوہ نور پلازہ سے علی رضا ، کینال روڈ پر طیب، روبینہ ہسپتال ستیانہ روڈ سے معاذ، جڑانوالہ کے ذاکر حسین،266ر۔ب کے دوست محمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں