فیصل آباد میں آج پھر65ڈاکے،مزاحمت پر2نوجوان لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید 65وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں لگنے سے دو نوجوان لہولہان ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز دکھا کر 5خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ208چک کی نادیہ نے بتایا کہ ملزمان آصف وغیرہ نے ہمشیرہ(ن) کو گھریلو ملازمہ رکھوانے کے بہانے اغواء کر لیا، منصور آباد کے علاقہ عبداللہ پور کی ہادیہ کنول کی ہمشیرہ (الف) کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ جمیل آباد کے حنیف کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، ساہیانوالہ کے علاقہ147ر۔ ب کے علی حیدر کی بیٹی(س) اور جڑانوالہ کے علاقہ26گ ب کے راشد کی ہمشیرہ(الف) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اتھرے ڈاکوئوں نے شہزاد کالونی میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ارسلان اسلم اور ربانی کالونی میں شازق کو گولیاں مار کر بری طرح زخمی کر دیا گیا’ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ رحیم ٹائون کے عمیر اسلم سے47ہزار و فون، سدھو پورہ کے شمس علی سے 18ہزار و فون، رحمت ٹائون کے راشد کی دکان سے55ہزار نقدی اور سامان چوری، غلام آبادپلی کے قریب عبدالقیوم سے ڈیڑھ لاکھ و فون، کلیم شہید پارک کے قریب یاسر علی سے20ہزار و فون، رضا آباد بازار نمبر3کے سرفراز سے35ہزار و فون چھین لیا، چباں روڈ شریف پورہ کے عمران کی دکان سے سپیئر پارٹس کا سامان چوری،صدیق آباد میں زین علی سے 70ہزار و فون، امین ٹائون کے حامد سے موٹر سائیکل،8ہزار و فون چھین لیا،حسن گارڈن کے کاشف حسین سے75ہزار و فون،3ج ب کی رضیہ بیگم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، میراں والا بنگلہ روڈ پر ڈاکٹر سعدیہ سے پرس، گیماں والا چوک کے قریب علی عمران سے نقدی و فون،باگیوال روڈ پر ناصر علی سے7ہزار و فون،25ج ب کے علی اصغر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 263ر ۔ب کے سجاد سے نقدی و فون، جڑانوالہ روڈ پر شہزاد سے17ہزار و فون،277ر۔ب کے سلیم سے نقدی و فون، 225ر ۔ب کی زاہدہ پروین کے زیر تعمیر گھر سے آہنی گیٹ چوری، ستارہ گولڈ سٹی کے قریب کنول عرفان سے 10ہزار و فون، نور پورہ کے علی سے 10ہزار ،لیپ ٹاپ و فون، ستیانہ روڈ پر علی حسنین سے 70ہزار و فون، علامہ اقبال کالونی کے حیدر علی سے10ہزار و فون، 233ر۔ب کے حبیب الرحمن کے گھر سے سامان چوری، مظفر کالونی کے ذوالقرنین سے نقدی ،طلائی گھڑی،67ج ب کے غلام شبیر کے گھر سے7لاکھ کے زیورات نقدی چوری،232ر۔ب کے عابد حسین کے گھر سے 2بکرے چوری، امین پور بنگلہ بائی پاس روڈ کے قریب غلام مرتضیٰ سے نقدی وفون چھین لیا’ سدھو پورہ کے قریب ثقلین سے3ہزار و فون، مومن آباد کے ذیشان کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، تاج ہسپتال جڑانوالہ کے قریب اکرم سے 72ہزار و فون، 106گ ب کے احمد علی کی حویلی سے مویشی، 353گ ب کے الماس سے7ہزار و فون، 58گ ب کے عبدالمنان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا، 352گ ب کے عابد حسین سے موٹر سائیکل، ملک پوائنٹ جڑانوالہ کے قریب نذیر احمد سے موٹر سائیکل چھین لی، 368گ ب کے خاور علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،73ر۔ب کے محسن رضا کا گھر لوٹ لیا گیا،266ر۔ب کے زاہد اقبال سے40ہزار و فون،75ر۔ب کے رمضان کی حویلی سے مویشی چوری، 60ر۔ب میں حسیب انور کی دکان سے سامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے زبیر احمد کی کان سے 12لاکھ چوری، 413گ ب کے عطرت شہزاد سے10ہزار و فون، 410گ ب کے اختر سے نقدی و فون، 463گ ب کے جنید اکمل کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 388گ ب کے عبدالستار سے ڈیڑھ لاکھ ، زیورات، 465گ ب کے عثمان علی سے 19ہزار و فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔علاوہ ازیں ضلع کچہری سے علی اکبر، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے سیف الرحمن ، ستیانہ روڈ سے مزمل، ہلال روڈ سے ارشد، 203ر۔ب کے سجاد، ڈی ٹائپ کالونی کے عمر حیات خان،69ج ب کے عمران مسجد بازار جڑانوالہ کے نوید، 415گ ب کے عون،498گ ب کے دلبر، چکی بازار سمندری کے نصیب احمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں