فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما وسابق وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا فیصل آباد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کے عوام کی فلاح وبہبود وخوشحالی کے منصوبے سے قابل قدر ہیں اور فیصل آباد میں الیکٹروبسز کے آغاز سے سستی’ باوقار اور جدید سفری سہولیات میسر ہونگی۔ فیصل آباد کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں اور ویژن کے معترف ہیں، الیکٹرو بس سروس سے طلبہ’ مزدوروں اور روزانہ سفر کرنے والوں کو آسانی اور کم قیمت پر ٹرانسپورٹ ملے گی۔ یہ منصوبہ نہ صرف سفر میں آسانی بلکہ ہزاروں شہریوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی بھی لائے گا۔ چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوامی فلاح کو ترجیح دینے اور عام آدمی کیلئے حقیقت پسندانہ اقدام پر ان کے تہہ دل سے شکریہ اور اس خدمت کے قدردان ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد شہر کی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح کے مزید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگی ۔




