فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں ناکامی پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او صاحبزادہ بلال عمر پر برہم’ جرائم کے واقعات کی ویڈیو شیئر کر کے سرزنش بھی کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے فیصل آباد کے آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور دیگر اضلاع کے اعلیٰ افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں جرائم کنٹرول نہ کرنے پر آر پی او اور سی پی او کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او’ سی پی او اپنے اضلاع میں سی سی ڈی سے بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح میں اچانک اضافہ شرمناک ہے۔ فیصل آباد کو سیف سٹی سے جرائم سے پاک کیا اور پھر سستی کسی صورت برداشت نہیں۔ قتل’ ڈکیتی’ اغواء اور گمشدگی جیسے واقعات کا تسلسل بڑھنا برداشت نہیں کرونگی۔ پولیس کو ہر قسم کی مداخلت سے پاک کر دیا، اب آپکو ڈیلیور کر کے دکھانا ہو گا۔ پچھلے دور میں سیاسی وابستگیوں سے تعیناتی ہوتی تھیں اب سیاسی مداخلت بالکل بند ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بعض جرائم کی ویڈیو بھی شیئر کر کے افسران کو شرمندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو گزشتہ دو سالوں میں 527 ارب کا ریکارڈ بجٹ دیا۔ جدید اسلحہ اور گاڑیاں بھی فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اور سکون دلانے کیلئے جو کرنا پڑا کرونگی۔ سیف سٹی قائم ہونے کے باوجود جرائم کا سرزد ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ منشیات کے اعداد وشمار دیکھ کر شرم آتی ہے۔




