فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد میںسموگ کی صورتحال سنگین ہو گئی ،ہر طرف گردو غبار چھا گیا ،ائیر کوالٹی انڈیکس مضر صحت سطح پر پہنچنے سے سانس لینا مشکل ہو گیا، شہری بیماریوں کا شکار ہو نے لگے،تفصیلات کے مطابق لاہور کے بعد صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی سموگ حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق صنعتی آلودگی ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ،کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات کو جلانا سموگ کی بڑھی وجوہات ہیں ،آلودہ فضا کے باعث شہری سانس، گلے نزلہ زکام اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ طبی ماہرین نے حتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوے کہا ہے کہ شہری بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، چشمہ اور ماسک استعمال کریں، بالخصوص بچوں کو اس سے بچائیں، آنکھوں میں پانی کے چھینٹے ماریں اور فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ کی بڑھتی شدت کے پیش نظر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔




