فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ”لبیک یا اقصی” ریلی ضلع کونسل چوک تا چوک گھنٹہ گھر نکالی گئی ۔ ریلی میں تاجر برادری وکلا حضرات سیاسی و مذہبی تنظیموں طالب علموں اور مشائخ عظام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ریاض کھرل، پیر مقصود مدنی، علامہ غلام اکبر ساقی،اور ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے مظالم ناقابل برداشت ہیں اور صیہونی ریاست کی وجہ سے عالمی دنیا کا امن خطرے میں پڑ چکا ہے اقوام متحدہ اور(OIC) اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہیں حتی کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے دنیا کے کمزور ممالک عدم تحفظ کا شکار ہیں لہذا دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے کسی موثر ادارے کی ضرورت ہے جو دنیا کے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنا موثر کردار ادا کر سکے۔ مقررین نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان اقوام کے ٹکراو کی طرف لے جائے گا اور اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو یہ آبی جارحیت تصور کیا جائے گا اور اس صورتحال میں پاکستان اپنے دفاع میں جو بھی رد عمل دے گا اس کا ذمہ دار بھارت ہوگا۔ انہوں نے باور کرایا کہ بھارت کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہیے کہ پاکستانی افواج اپنے ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اگر کوئی ایسا موقع آیا توپاکستانی عوام اپنی افواج کا بھرپور ساتھ دے گی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی انس مدنی، علامہ شریف کھرل ،عباس حیدر شیخ، اسلم بھلی، مفتی مظفر اقبال ،قاری غلام اللہ، اورقاری تنویر طاہر راٹھور نے کہا کہ آج کی ریلی عالمی سامراجی طاقتوں اور ہندو بنیے کو پیغام دینے کے لییہے کہ اگر انہوں نے بے گناہ مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم بند نہ کیے تو ان کا اپنے گھروں میں سکون سے رہنا مشکل ہو جائے گا ۔جبکہ ریلی کے آخر میں رانا فرحت علی، میاں رفعت عثمان قادری، صوفی مختار ہجویری، اورڈاکٹر ایم بی ناصر نے عوام کا ریلی میں بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ریلی میں دیگر مقررین خطاب کرتے رہے اور ریلی میں بار بار فلک شگاف نعرے گونجتے رہے ریلی کے شرکا ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی۔ پیر ابو احمد مقصود مدنی۔ علامہ ریاض احمد کھرل۔ علامہ غلام اکبر ساقی ۔پیر فیض رسول حیدر رضوی۔ وحید خالق رامے۔ اسلم بھلی ۔مفتی انس مدنی۔ امین بٹ۔ عباس حیدر شیخ ۔آفتاب بٹ پیپلز پارٹی۔ سید اقتدار رضوی۔ علامہ زاہد محمود قاسمی۔ علامہ شریف کھرل۔ ڈاکٹر ایم بی ناصر۔ رانا فرحت علی۔ فادر خالد رشید آسی۔ حافظ امجد۔ جواد رضا اعوان ۔پیر مختار ہجویری۔ مفتی مظفر اقبال۔قاری عبد الرزاق عابد۔قیومc/o یوسف انور۔ عثمان قادری۔ جی اے تنویر حیدری۔وہاب شاہ۔ سلیمان یونس ودیگر بھی شامل تھے۔




