لاہور(بیورو رپورٹ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تعمیراتی عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،اس دوران انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلی نے فیصل آباد ماس ٹرانزٹسسٹم پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور ماس ٹرانزٹ سسٹم میں اچھی اور وسیع ایلی ویٹر نصب کرنے اور ہر اوپن مقام پر اربن فارسٹ اور سبزہ لگانے کابھی حکم دیا ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 20اعشاریہ 5 کلومیٹر طویل فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 21 اسٹیشن بنیں گے ۔ 11اعشاریہ 3 کلومیٹر روٹ اور 11 اسٹیشن ایلی ویٹڈ ہوں گے ،فیصل ٹان اور ایئرپورٹ چوک میں فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈپو بنائے جائیں گے ۔




