فیصل آباد میں مچھروں کی بہتات ،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں شدید گرمی کے بعد بارش سے درجہ حرارت میں معمولی کمی’ کئی علاقوں میں مچھروں کی بہتات’ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی کیلئے سپرے کریں، عوامی سماجی حلقوں کا پرزور مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی کر دی تاہم اب بھی گرمی کا راج برقرار ہے لیکن موسم کی شدت میں کمی کے باعث فیصل آباد کے کئی علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہو چکی ہے، بالخصوص جہاں جہاں پانی کھڑا ہے وہاں پر مچھروں کی افزائش سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی بارش پر گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا لیکن ڈینگی وائرس نے انہیں پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔ عوامی’ سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی سپرے کیلئے متحرک ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں