فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،مزید56مقامات پر لوٹ مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا’ آج پھر مزید56 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 5خواتین اور دو لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ افغان آباد کے عبدالرئوف کی بیٹی(ح) کو نامعلوم ملزمان، سرگودھا روڈ کے ظہیر کی بیٹی(ت) کو ملزمان شبیر وغیرہ، مدینہ ٹائون کے ریاض کی بیٹی (س) گھر سے سودا سلف لینے مارکیٹ گئی واپس نہ آئی، سمن آباد کے علاقہ مقصود آباد کی رینا جارج کی بیٹی (ع) کو ملزمان ارسلان وغیرہ، سمن آباد کے علاقہ ستارہ کالونی کے شاہد محمود کی بیٹی(ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا’ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ سندھو ٹائون کی ساجدہ بی بی کا بیٹا یونس اور تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ جھنگ روڈ ساتواں میل کی مریم بی بی کا بیٹا احسن گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریگل روڈ پر احمد عبدالستار سے نقدی وفون، امین پور بازار کے قریب احمد حسن سے فون، جیل روڈ پر عبدالحفیظ سے ڈیڑھ لاکھ، ماڈل ٹائون اے بلاک کے زکریا سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، لاثانی پل کے قریب اللہ دتہ کی گاڑی سے 97ہزار، محلہ گارڈن کے عاطف سے 10ہزار و فون، رحمان پورہ کے سراج کے گھر سے سامان چوری، 142ر۔ب کے کاشف علی سے 60ہزار وفو ن چھین لیا، 195ر۔ب کے اعجاز سے13ہزار وفون، گلستان کالونی کے بلال سے 38ہزار وفون چھین لیا، گلستان کالونی کے وقاص کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وفون چوری، نگہبان پورہ سے گلریز کے گودام سے تین لاکھ کا سامان چوری، محلہ مرتضیٰ آباد کے ندیم سے 3قیمتی فونز، مانانوالہ میں نعمان سے جھپٹا مار کر فون، 75ج ب میں منور کے ڈیرہ سے سامان چوری، 248ر۔ب کے رخسار سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 65گ ب کے صدیق کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، سمندری روڈ پل عبداللہ کے حنظلہ سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 57ج ب کے اویس کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، سنورا کالونی میں شہزاد کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان لوٹ لیا’ 263ر۔ب کے کامران کے گھر سے بکرے چوری، 258ر۔ب کے عثمان کے گھر سے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا، 257ر۔ب کے نبیل سے 63ہزار وفون، 232ر۔ب کے علی حیدر سے 20ہزار، بیگ چھین لیا، ناولٹی پل کے قریب مزمل سے نقدی وفون، 209ر۔ب کے سفیان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، احمد دین ویلی کے قریب عثمان اسلم سے 50ہزار وفون، گلشن باہو کے قریب منیر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، جڑانوالہ روڈ پر سیف سے28ہزار وفون، 64گ ب کے لطیف کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 229ر۔ب کے غلام ےٰسین کی حویلی سے لاکھوں کے 5چھترے چوری، 266ر۔ب کے عثمان سے50ہزار و فون،210ر۔ب کے غلام عباس سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 98ر۔ب کے صفدر علی کے گھر سے 2بکرے چوری، 409گ ب کے مراد خاں کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 597گ ب کے شہباز کی دکان کا صفایا کر دیا، 177گ ب کے گلزار کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 137گ ب کے یوسف علی کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چور لے اڑے۔ دیگر وارداتوں میں سماج دشمن عناصر نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں گلستان کالونی سے علی کی کار، طارق آباد کے مجاہد اقبال، الیاس پارک سے زبیر، ملت ٹائون کے بشیر الدین احمد، تاج کالونی سے طلحہ، جڑانوالہ سے محمد خاں، رضا آباد سے ناصر علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں