فیصل آباد میں ٹریفک حادثات میں خوفناک اضافہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ٹریفک حادثات کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی، روزانہ تین سے چار افراد ٹریفک حادثات کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ضلع فیصل آباد میں ٹریفک حادثات کی شرح میں خوفناک اضافہ ہو گیا ہے۔ روزانہ تین سے چار افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہو رہے ہیں۔ رواں سال یکم جنوری جنوری سے 31اکتوبر تک 10 ماہ کے دوران ضلع بھر میں ٹریفک حادثات میں 310افراد جاں بحق اور 24ہزار کے قریب زخمی ہو گئے، فیصل آباد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں کیونکہ زیادہ تر ٹریفک حادثات غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ’ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آتے ہیں۔ ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے اور ہر صورت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں