فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار،آج بھی48وارداتیں،اوباش افراد نے 12خواتین کو اغوا کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار’ آج پھر مزید 48 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ چوروں کا گروہ ٹرانسپورٹر کا مزدا ٹرک سمیت موٹرسائیکلیں اور رکشے لے اُڑا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوں کو بے آبرو اور 12خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 352 گ ب کی (ش) کو اوباش ملزم صدی احمد’ گڑھ کے علاقہ 541 گ ب کی راشدہ بی بی کی بیٹی (ف) کو اوباش ملزم راشد نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا’ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ رشیدآباد کے اصغر علی کی بیٹی (ک) کو ملزمان شبیر وغیرہ’ رضاآباد کے علاقہ 279 رب کے اقبال کی بیٹی (س) کو نامعلوم ملزمان’ مدینہ ٹائون کے علاقہ 214 رب غوثیہ آباد کے عبدالجبار کی اہلیہ (ن) زیورات’ نقدی سمیٹ کر آشنا ساجد کے ساتھ فرار ہو گئی’ مدینہ ٹائون کے صدر علی کی بیٹی (آ) کو نامعلوم ملزمان’ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب کے محسن کی اہلیہ (الف) کو نامعلوم ملزمان’ تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ کے اکبر کی بیٹی (ع) گھر سے سکول گئی واپس نہ آئی’ 215 رب کے عمر فاروق کی ہمشیرہ (الف) کو دو بچوں کے ہمراہ گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، جڑانوالہ کے علاقہ مہر ٹائون کے فرمان علی کی اہلیہ (س) کو نامعلوم’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 630 گ ب کے قاسم علی کے بیٹے عثمان کو ملزمان مختار وغیرہ’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 109 رب کے اسلام کی اہلیہ (ح) کو ملزمان ارشد وغیرہ’ تاندلیانوالہ کے علاقہ 393 گ ب کے ذوالفقار کی اہلیہ (ک) کو نامعلوم ملزمان’ ماموں کانجن کے علاقہ 550 گ ب کے عبدالحمید کی بیٹی (آ) کو ملزمان عثمان وغیرہ اور سمندری کے علاقہ شوکت آباد کے عمران کی بیٹی (س) کو ملزمان قیصر وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ غلام محمد آباد چاندنی چوک کے عمار علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان چوری’ اکبر آباد کے عرفان حیدر سے 25ہزار’ فون’ 217 رب اچکیرہ کے سفیان سے ڈیڑھ لاکھ’ فون’ بیس لائن کے یوسف کے 9لاکھ کے مویشی چوری’ مدینہ آباد کے قاسم کے گھر کے صفایا کر دیا گیا’ گٹ والا انڈرپاس کے قریب صغیر سے نقدی’ فون چھین لیا’ جھمرہ روڈ پر عثمان علی کی فیکٹری سے سامان چوری’ قمر گارڈن کی اقصیٰ بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ سامان چوری’ منصورآباد کے علی حسن سے 18ہزار’ فون’ 119 رب کے نواز سے اڑھائی لاکھ’ فون’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ ملت چوک کے شاہد ذوالفقار سے 32ہزار’ فون’ 202 رب فاروق ٹائون کے عبدالحفیظ کا گھر لوٹ لیا’ باوا چک کے شیخ وقاص سے 25ہزار و فون، 187ر۔ب کے امتیاز حسین سے سوا لاکھ ، طلائی انگوٹھی بھی چھین لی، احمد آباد کے ریاض سے20ہزار وفون، پنجاب ہائوسنگ کے عدنان سے فون،225ر۔ب کے راحت کے ڈیرہ سے مویشی چوری، میانی کے سیف اللہ کے گھر سے سامان چوری،230ر۔ب کے شہباز سے نقدی و فون، جھنگ روڈ پر عثمان کی دکان سے سامان چوری، جھنگ بازار چوک کے قریب یاسر سے28ہزار و فون، ناظم آباد میں مظہر علی کے گھر داخل ہونیوالے مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 17لاکھ نقدی وفون چھین لیے، 108گ ب کے آصف سے 45ہزار، 112گ ب کے غلام حسین کے ٹاور سے لاکھوں کی بیٹریاں چوری، 36گ ب کے اشرف سے44ہزار وفون، 232گ ب کے محسن علی سے70ہزار وفون چھین لیے، 581گ ب کے عباس کی حویلی سے بکرے چوری، 229ر۔ب کے اسلم سے20ہزار،60ر۔ب کے شوکت علی کی حویلی سے مویشی چوری، 473گ ب کے عمران کے ڈیرہ سے پیٹرانجن فون، 439گ ب کے اعجاز کے گھر سے قیمتی سامان چوری،47گ ب کے خالد کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین و سامان چوری،52گ ب کے شاہد سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں گلفشاں کالونی کے صدیق کا 55لاکھ کا مزدا، کوہ نور سٹی سے افضل، ملت ٹائون کے شاہ زیب، ڈھڈی والا کے وسیم، 214ر۔ب کے عمر دراز،381گ ب کے شہریار، 381گ ب کے عباس اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں