فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا دوسرا بڑا صنعتی شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر57مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوںکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 4لڑکوں کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ رحمت ٹائون کے رہائشی حسنین کی ہمیشہ(الف) کو ملزمان اسد وغیرہ، گلبرگ کے علاقہ 219ر۔ب نلیانوالہ کی اللہ رکھی کی بیٹی(ن) کو نامعلوم ، بٹالہ کالونی کے علاقہ آئس کریم چوک کے رمضان کی اہلیہ(ش) کو بلال وغیرہ، صدر کے علاقہ اکبر کالونی کے عمران کی بیٹی (ط) کو نامعلوم، سمندری کے علاقہ468گ ب کے رفیق مسیح کی اہلیہ(الف) کو ملزمان عباس وغیرہ، ڈی ٹائپ کالونی کے پل عبداللہ کے عامر کا بھتیجا حسنین علی، بٹالہ کالونی کے علاقہ راجہ غلام رسول نگر کے قیصر اقبال کا بیٹا علی حیدر ، سول لائن کے علاقہ الائیڈ ہسپتال کے بالمقابل فرخ کے بھائی علی نواز اور تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ241ر۔ب کے غلام مرتضیٰ کا بیٹا عامر گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرعی یونیورسٹی کے قریب بلال سے 46ہزار و فون، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب غلام دستگیر سے 56ہزار، طلائی انگوٹھی چھین لی، مرضی پورہ کے رفاقت علی کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان، نادرٹائون کے خالد سے3سو روپے و فون، 7ج ب کے ارسلان کے نقدی و فون، جھمرہ روڈ کے قاسم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بکرے، 191ر۔ب کے حسام سے45ہزار و فون،131ر۔ب کے راشد علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،ستیانہ روڈ پر شاکر سے جھپٹا مارکر فون، النجف کالونی سے انعم سے جھپٹا مار کر پرس، 204چک موڑ پر احسن اعجاز سے جھپٹا مار کر فون، ٹریٹ بیکری کے قریب معین محبوب سے جھپٹا مار کر فون، 119ر۔ب کے مظفر علی سے 1لاکھ روپے و فون، کوہ نور چوک میں عبداللہ سے 20ہزار و فون، کوہ نور سٹاپ کے قریب حیدر علی سے 27ہزار و فون، گٹی کے قریب ثاقب علی سے1لاکھ دس ہزار و فون، سفیان ٹائون میں عرفان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، محمود آباد کے صدیق سے نقدی و فون، محلہ رسول نگر کے راشد نعیم سے نقدی و فون، 275ج ب کے صابر علی سے20ہزار و فون، 61ج ب کے وسیم سے 2لاکھ روپے و فون، قصبہ ڈجکوٹ کے عاقب سے70ہزار و فون، 263ر۔ب کے تنویر احمد کی حویلی سے4بکرے چوری، ڈیفنس فورٹ کے سہیل احمد کا گھر لوٹ لیا،رحمان ٹائون کے سلیم سے پرس،232رب کے فیاض کے گودام سے 12چینی کی بوریاں چوری، کینال روڈ پر فیض اللہ سے جھپٹا مار کر فون،119گ ب کے طاہر شفیق سے55ہزار و فون،122گ ب کے شمشاد سے 50ہزار و فون، 105گ ب کے محمد ےٰسین سے10ہزار و فون،653گ ب کے شفیق کی حویلی سے مویشی چوری، 281گ ب کے شاہ جہان سے55سو روپے و فون، 73ر۔ب کے عمران کے گھر سے زیورات نقدی و فون، 97ر۔ب کے خضر حسین سے17ہزار و فون، 63ر۔ب کے علی رضا کے ڈیرہ سے مویشی،97ر۔ب کے ذوالفقار کے گھر سے سامان چوری، احاطہ تان سنگھ کے فرہاد کے گھر سے 3بکرے چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے ذیشان حیدر سے نقدی و فون، تاندلیانوالہ سٹی کے یونس سے موٹر سائیکل نقدی و فون، ٹھٹھہ سعی کا کے ظہور احمد کی حویلی سے3بیل چوری ، محلہ ریاض آباد کے صدیق سے سوا لاکھ و فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں سول ہسپتال سے مبشر علی، کہچری بازار سے حسنین، ریگل روڈ سے علی، امام بارگاہ روڈ پر وحید،مرحبا محل سے شہباز، کوہ نور فلیٹ سے حمزہ، غوثیہ چوک پیپلز کالونی کے رب نواز، پرتاب نگر سے سلیمان، 77ر۔ب کے عمران،172گ ب کے ناصر محمود اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس شہر ھبر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




