فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری ،راہزنی کی درجنوں وارداتیں،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں روپے نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فونز’ قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے جبکہ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مہندی محلہ پھاٹک کے قریب گلفام سے دو ڈاکوئوں نے جھپٹا مار کر موبائل فون چھین لیا’ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 100 ج ب میں قاسم علی سے دو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی چار ہزار روپے’ موبائل فون چھین لیے’ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ النجف کالونی میں عبدالحسیب سے ڈاکوئوں نے 80ہزار روپے’ نقدی’ موبائل فون چھین لیے’ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ بینظیر پارک کے قریب عامر الیاس سے دو ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل’ نقدی’ موبائل فون چھین لیے’ 229 رب میں اصغر’ اے بی سی روڈ سے اکمل سعید’ پہاڑی گرائونڈ بٹالہ کالونی کے باہر سے فاروق’ الطاف پارک جڑانوالہ سے ملک ادریس’ سٹی جڑانوالہ میں اشفاق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں’ رضاآباد کے علاقہ توصیف انٹرپرائزز مل کے سامنے الطاف قریشی’ 7 ج ب میں احمد رسول’ محلہ حیدرآباد میں صباء بی بی’ الائیڈ ہسپال سے رضوان’ ماڈل ٹائون سے علی کامران’ 565 گ ب کے خوشنود احمد’ 48 گ ب میں شاہد علی’ پنجاب ہائوسنگ کالونی میں وقاص’ 70 ج ب میں حمزہ’ خالصہ کالج جڑانوالہ روڈ سے حسن’ فیصل ہسپتال سے محمد حسین’ 208 رب میں یاسر علی’ علی ٹائون میں عمار’ 37گ ب میں اکرام اﷲ’ 63 گ ب میں فیاض’ 71 گ ب میں سجاد احمد’ 23 گ ب میں اعظم خاں’ 365 گ ب میں جہانزیب’ 47 گ ب میں شوکت علی’ 258 گ ب میں زاہد’ 133 رب میں لیاقت علی’ 145 گ ب میں انعام اﷲ’ 45 گ ب میں احمد یار اور لیاقت ٹائون میں اصغر علی کے گھروں’ دکانوں’ ڈیرہ کے تالے توڑ کر نقدی’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ ایل سی ڈی’ لال پمپ’ بیٹریاں’ سولر پلیٹیں’ مویشی بکرے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیااور دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔علاوہ ازیں لاری اڈا سے قیصر اعجاز’ سول ہسپتال سے ذیشان خادم’ مدن پورہ کے انس ندیم’ ملت ٹائون کے شہزاد’ وارث پورہ کے نعمان’ جڑانوالہ کے بشیر احمد ‘ سیالوی کالونی کے فضل احمد، علی ٹائون کے ہارون، 219ر۔ب رانا ٹائون سے عارف، پیپلز کالونی کے احمد مجتبیٰ، کوہ نور سٹی سے دانش، گرین ٹائون سے خالد محمود، چھوٹا گھونہ کے عمر حسین،103ج ب کے صائم، جڑانوالہ کے مظاہر، 149گ ب کے تنزیل، 275گ ب کے ناصر محمود اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں