فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 64مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوںسے محروم کر دیا گیا ، جبکہ اوباش افراد نے بہلا پھسلا کر7خواتین کو اغواء کر لیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ ناصرت کالونی کے بشیر کی ہمشیرہ(ش) کو ملزمان شہروز وغیرہ، غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان ٹائون کی رانی بی بی کی بیٹی(م) کو ملزمان وقاص وغیرہ، مدینہ ٹائون کے علاقہ ڈھڈی والا کے ابرار کی بہن(ز) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ 112ج ب کے اسلم مسیح کی بیٹی(س)، سمن آباد کے علاقہ انار کلی بازار آنے والی شہناز بی بی کی بیٹی(م) کو ملزمان مدثر وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ 66 گ ب کے اصغر کی ہمشیرہ(الف) اور ستیانہ کے علاقہ232گ ب کے کاشف کی بیٹی(ث) کو ملزمان ارسلان وغیرہ اغوا کر کے لے گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ عبدالرشید غازی (سابق جی ٹی ایس) چوک میں عمران شاہین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، اسلام نگر کے محمد احمد سے6ہزار و فون، کارخانہ بازار کے تاجر ارسلان کی شاپ سے18لاکھ چوری، لیاقت آباد میں کرن بی بی سے پرس، ڈی گرائونڈ کے قریب راشد اور اس کی اہلیہ سے55ہزار روپے’ طلائی زیورات چھین لیے، ٹھٹھہ پل کینال روڈ پر احسن رضا سے8ہزار روپے بیگ چھین لیا، حسن پورہ کے شہزاد فیاض سے25ہزار و فون، رسول نگر کے قریب صائم علی سے50ہزار و فون چھین لیا،کریسنٹ مل کے باہر سلیم اختر سے نقدی و فون، لائلپور گیریژن مارکی کے قریب عمران اور اس کی اہلیہ سے 17لاکھ کے زیورات، نعمت ٹائون میں اشفاق کے گھر کا صفایا کر دیا، سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب اسد اقبال سے نقدی و فون، جھمرہ روڈ پر سرور کے ٹرک سے سامان چوری، لاثانی ٹائون کے عمر افتخار سے لیپ ٹاپ و فون، 188ر۔ب کے حبیب کی حویلی سے مویشی چوری،187ر۔ب کے علی حسین سے20ہزار و فون، جھمرہ کے محمد علی سے24ہزار وفون، جھمرہ سٹی کے محمد عمر سے27ہزار و فون، رسالہ روڈ پر عمیر زاہد سے سوا لاکھ، علی پورہ کی پروین اختر سے جھپٹا مار کر پرس، فاروق آباد میں کامران علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و فون، 41ج ب کے ساجد کے ڈیرہ سے مویشی چوری، رسول نگر کے غلام عباس سے55ہزار و فون، مریم کالونی میں وسیم اکیڈمی سے لیپ ٹاپ و سامان چوری، خانوآنہ بائی پاس کے قریب غلام فاطمہ سے جھپٹا مار کر پرس، 279ر۔ب کے علی کے گھر سے 4بکرے، چلڈرن ہسپتال کے باہر اویس سے90ہزار و فون طلائی انگوٹھی چھین لی۔67گ ب کے ارسلان سے20ہزار و فون، 374گ ب کے عرفان سے موٹر سائیکل چھین لی،562گ ب کے قریب بیوپاریوں ندیم وغیرہ سے19لاکھ و فون چھین لیے، 103گ ب کے زاہد عباس سے موٹر سائیکل،200ر۔ب کے آصف سے 20ہزار، 212ر۔ب کے ظفر حیات کا گھر لوٹ لیا، مکوآنہ کے قریب غلام عباس سے13ہزار و فون، 58ر۔ب کے قادر کا گھر لوٹ لیا،409گ ب کے ڈاکٹر مسعود کے گھر سے سامان چوری،490گ ب کے محسن سے نقدی و فون، سمندری کے شان کے ڈیرہ سے سامان چوری، 465گ ب کے شفاقت علی کا گھر لوٹ لیا، 44گ ب کے ندیم سے45ہزار و فون، 479گ ب کے اسامہ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی و دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں اسلام نگر سے شاہین اقبال، جناح کالونی کے عارف حسین، صدر بازار غلام محمد آباد سے فرحان، رضا آباد کے شاہد غفور، فیصل ہسپتال سے سلیم، ڈی گرائونڈ سے وقاص، محمد ندیم، آزاد چوک کے قریب اسامہ، رحمانیہ روڈ پر مقبول، جلال ٹائون کے شہروز، جڑانوالہ روڈ پر شہزاد، کینال روڈ پر حافظ علی،215ر۔ب کے مدثر حنیف، محمود کالونی جڑانوالہ سے عامر سعید، اواگت کے سلیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




