فیصل آباد میں ڈکیتی ،چوری کی43وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی43سنگین وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اوررکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار پارک کے رہائشی افتخار نے بتایا کہ اس کی بیٹی (م) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ 120ج ب کے حمزہ کی ہمشیرہ (م) کو سبز باغ دکھا کر ملزم ابو بکر وغیرہ اور ساہیانوالہ کے علاقہ 144ر۔ب کے شہزاد نے بتایا کہ اس کی بیٹی (الف) نانی کو ملنے گئی تو ملزمان خادم وغیرہ نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ملت ٹائون کے 202ر۔ب کے فیصل سے 30ہزار وفون، 98ر۔ب کے ثمر سے نقدی وفون، مدینہ ٹائون کے علی کی ہمشیرہ سے آئی فون چھین لیا، ریگل روڈ پر طیب سے 45ہزار وفون، فرید ٹائون کے محسن علی کی چھت سے سولر پلیٹس چوری، ڈائیوو روڈ کے قریب انیس سے نقدی وفون، چک جھمرہ کے آفتاب احمد سے15ہزار وفون چھین لیا، 141ر۔ب کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 116ج ب کے محمد عباس سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 186ر۔ب کے دانش شفیق کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، چنیوٹ بازار کے قریب زرینہ بی بی سے پرس چھین لیا، لیاقت آباد کے زبیر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چوری، 217ر۔ب کی سکینہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، مسلم ٹائون کے قریب وجاہت علی سے فون چھین لیا، مانانوالہ کے احسان کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 203ر۔ب کے رحمت سے ڈیڑھ لاکھ چھین لیا، ایڈن آرچرڈ میں احسن کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری، 143ر۔ب کے افتخار کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 243ر۔ب کے عبدالستار سے10ہزار وفون، الائیڈ ہائوسنگ کے قریب ندیم سے 8ہزار وفون چھین لیا، سبزی منڈی کے قریب دائود سے 10ہزار وفون چھین لیا، احمد آباد کے ساجد سے 40ہزار وفون چھین لیا، 275ج ب کے ظفر سے سوا لاکھ وفون چھین لیا، 68ج ب کے عبدالحمید سے 13ہزار وفون، 68ج ب کے مظفر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان لوٹ لیا، 283گ ب کے رمضان کے گھر کا صفایا کر دیا، لنڈیانوالہ کے علاقہ میں شہباز کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، 280ر۔ب کے عامر سے32ہزار وفون، 424گ ب کے نوید سے نقدی وفون، 415گ ب کے جاوید اشرف سے لیپ ٹاپ وفون، 484گ ب کے رامش خان کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں گوکھوال کے علی، ناولٹی پل سے محمد یاسر، جھمرہ کے ساجد، پیپلز کالونی سے امین، مدینہ ٹائون سے امجد علی، کینال روڈ سے عثمان، میونسپل کالج جڑانوالہ سے غلام مرتضیٰ اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔ 143ر۔ب کے افتخار کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 243ر۔ب کے عبدالستار سے10ہزار وفون، الائیڈ ہائوسنگ کے قریب ندیم سے 8ہزار وفون چھین لیا، سبزی منڈی کے قریب دائود سے 10ہزار وفون چھین لیا، احمد آباد کے ساجد سے 40ہزار وفون چھین لیا، 275ج ب کے ظفر سے سوا لاکھ وفون چھین لیا، 68ج ب کے عبدالحمید سے 13ہزار وفون، 68ج ب کے مظفر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان لوٹ لیا، 283گ ب کے رمضان کے گھر کا صفایا کر دیا، لنڈیانوالہ کے علاقہ میں شہباز کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، 280ر۔ب کے عامر سے32ہزار وفون، 424گ ب کے نوید سے نقدی وفون، 415گ ب کے جاوید اشرف سے لیپ ٹاپ وفون، 484گ ب کے رامش خان کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں گوکھوال کے علی، ناولٹی پل سے محمد یاسر، جھمرہ کے ساجد، پیپلز کالونی سے امین، مدینہ ٹائون سے امجد علی، کینال روڈ سے عثمان، میونسپل کالج جڑانوالہ سے غلام مرتضیٰ اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں