فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)شیخ آصف انوار کے جذبے کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں’ جنہوں نے ہم سب کے اعزاز میں اس قدر شاندار تقریب کا اہتمام کیا اور ہماری خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے حسن کارکردگی شیلڈز دینے کا اہتمام کیا’ یقینا ان کے اس احسن اقدام نے ہمارے دل جیت لئے ہیں’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ سینئر نائب صدر آفتاب بٹ’ میاں طاہر جمیل ایم پی اے’ چوہدری فقیر حسین ڈوگر سابق ایم پی اے’ صدر پریس کلب چوہدری بلال ڈوگر’ ڈی ایس پیز ٹریفک میڈم ارم ناز’ چوہدری عرفان کاہلوں و دیگر مقررین نے تقریب کے شرکا سے کیا’ تقریب میں غلہ منڈی کے صدرمیاں آصف اسلم’ میاں تنویر’ حاجی گلزار’ عمران انور’ عبدالرحمن مانی’ ملک اقبال’ ملک شاہد رسول’ شیخ فاضل’ مرزا اعظم’ میاں اختر محمود’ ملک شہباز’ رانا اکرام اللہ خاں’ چوہدری الطاف رحمانی’ چوہدری عاصم حبیب سپراء’ چوہدری حبیب الرحمن گل’شیخ ابرار کے علاوہ شہر کے مختلف طبقائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی’ میاں عبدالمنان’ حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ شیخ آصف انوار ہمارے بہت ہی پیارے بھائی ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہم سے پیار کیا ہے’ ہم بھی ان یہ پیار دوگنا کر کے انہیں لوٹاتے ہیں’ تاجروں کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو پریشان دیکھ کر ہمیں انتہائی دکھ ہوتا ہے’ ہم چاہتے ہیں کہ تاجروں کے مسائل ان کی امنگوں کے مطابق حل کروائے جائیں مگر افسوس ہم اپنی حکومت میں بھی تاجروں کے مسائل حل کروانے سے قاصر ہیں’ انہوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف سے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے نام پر فیصل آباد خصوصا آٹھ بازاروں کے تاجر رل گئے ہیں’ کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔یہ بیوٹیفکیشن میرے تاجروں کا کاروبار کھا گئی ہے’ اس کے علاوہ وہیکل فری کی وجہ سے کسٹمر نے بازاروں کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے’ دکاندار صبح دکان کھولتے ہیں اور شام تک کسٹمرز کا انتظار کر کے شام کو خالی ہاتھ گھروں کو واپس چلے جاتے ہیں’ دکانوں کا کرایہ’ یوٹیلٹی بلز اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے تاجر بھائی ذہنی مریض بن رہے ہیں’ وہ وقت دور نہیں جب یہ آن’ بان’ شان والے تاجر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان سپریم انجمن تاجران کے وائس چیئرمین شیخ آصف انوار نے تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ صرف مل بیٹھنے کا بہانہ ہے’ آج ہم سب ایک جگہ اکٹھے ہوئے ہیں اور باہمی گپ شپ ہوئی ہے’ مسائل بھی زیربحث آئے ہیں انشا اللہ جن مسائل کی طرف میرے لیڈروں نے اشارہ کیا ہے پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ انہیں حل کرے گی اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائے گی’ آخر میں شیخ آصف انوار نے بہترین خدمات پر سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ ایم پی ایز چوہدری فقیر حسین ڈوگر’ میاں طاہر جمیل’ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ پریس کلب کے صدر چوہدری بلال ڈوگر و دیگر مہمانوں کو حسن کارکردگی شیلڈز دیں۔




