فیصل آباد پولیس بے بس،آج پھرمزید45مقامات پر ڈاکے،ڈاکولاکھوں کی نقدی لے اڑے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس بے بس، آج پھر مزید45مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوںاور رکشوں سے محروم کر دیا گیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ خالد ٹائون کے منیر کی اہلیہ(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، مدینہ ٹائون کے علاقہ کے ریاست بی بی کی بیٹی(ن) کو نامعلوم ملزمان، روشن والا کے علاقہ212ر۔ب کے ندیم طفیل کی اہلیہ(س)کو نامعلوم، صدر کے علاقہ339ر۔ب کی(ر) شادی کا جھانسہ دیکر ملزم احمد، ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا کے محبوب کی اہلیہ(م) بچوں سمیت دوائی لینے ہسپتال گئی واپس نہ آئی اور جڑانوالہ کے علاقہ 99گ ب کے فرحان کی اہلیہ(ش) کو اغواء کر لیا گیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ219ر۔ب کے عبداللہ کے گھر سے سامان چوری، ڈی گرائونڈ میں مرزا عبدالرشید کی گارمنٹس کی دکان سے 5لاکھ کے سوٹ چوری، کینال روڈ کشمیر پل کے قریب زبیر سے جھپٹا مارکر قیمتی فون، 208ر۔ب کے اویس سے نقدی، جھمرہ روڈ پر قدیر سے نقدی وفون، روضہ پارک کے ابراہیم سے نقدی وفون چھین لیا، 18ج ب کی مقدس بی بی کے گھر داخل ہونے والے مسلح افراد نے 35ہزار اور قیمتی فون چھین لیا، 117ج ب دھنولہ کے قریب شریف سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، پیراڈائز ویلی کے باہر زیب علی سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، ملت ٹائون کے عمر شہزاد کو ڈاکو حسینا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ روک کر اس کی ہمشیرہ سے لاکھوں کے زیورات چھین کر فرار، مقبول روڈ پر زین کی ورکشاپ سے سامان چوری، سمندری بائی پاس کے قریب عثمان کی دکان سے 5لاکھ کا سامان ، کاشف کی دکان کے تالے توڑ کر ساڑھے چار لاکھ کا سامان چوری، مکوآنہ کے قریب شہزاد کے ٹرک سے 3بوری چینی چوری، 237گ ب کے ذاکر کے ڈیرہ سے پیٹرانجن، 37ج ب کے الطاف حسین کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان لے گئے، 88گ ب کے نعمان سے نقدی وفون چھین لیا، 263ر۔ب کے نجم نذیر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، ڈی ٹائپ کالونی کے قریب علی حسین سے نقدی وفون چھین لیا، 247گ ب کے فراز کی حویلی سے مویشی چوری، 113گ ب کے عارف علی کے رقبہ سے سولر سسٹم چوری، 109گ ب کے شوکت علی کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، 434گ ب کے لیاقت علی کے رقبہ سے سامان چوری، 73ر۔ب کے ذیشان افضال سے 20ہزار وفون، 93ر۔ب کے منظور حسین سے مسلح ڈاکوبکریاں چھین کر لے گئے، 409گ ب کے محمد یار کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 423گ ب کے اویس سے 3لاکھ روپے’ فون چھین لیا، 550گ ب کے علی اکبر سے 50ہزار وفون، 558گ ب کے محمد امین سے نقدی وفون، 487گ ب کے توقیر سے دو لاکھ وفون، 470گ ب کے شہباز سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی، 438گ ب کے محمد محفوظ کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مرضی پور سے عمر، ماڈل سٹی کے قریب اشفاق احمد، ملت چوک سے اکرم، مدینہ ٹائون کے حنیف، کوہ نور پلازہ سے انیس الرحمن، 108گ ب کے غفار احمد، ٹھٹھہ بیگ کے محمد شان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں