فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ آج پھر مزید 31 وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین اور کم سن بچے کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ساہیانوالہ کے علاقہ 137 رب کے اختر علی کی بیٹی (الف) کو ملزمان مصطفی وغیرہ’ ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب کی رخسانہ بی بی کی بیٹی (الف)کو ملزمان صابر وغیرہ’ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 205 رب کے محمد اسلام کی بیٹی (س) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ گڑھ کے علاقہ 542 گ ب کے عارف کی جواں سالہ بیٹی (ع) کو ملزمان شفقت وغیرہ نے اغواء کر لیا’ رضاآباد کے علاقہ لاہوری چوک کے اشفاق کا بیٹا توصیف کھیلنے کیلئے گھر سے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ کچہری بازار کے قریب فرقان سے قیمتی فون’ غلام محمد آباد بسم اﷲ چوک کے خرم شہزاد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری’ رسول پارک کے ارشاد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا قیمتی سامان چور لے اُڑے’ 208 رب کے قریب منیر سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 214 رب کے اسلم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے اُڑے’ لائلپور کالونی کے محمد ارشد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکوئوں نے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ ڈائی پورٹ کے قریب اظہر حسین سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی’ 164 رب کے بابر خان کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری’ 192 رب کے قریب مبین احمد سے 2لاکھ’ فون چھین لیا’ 111 ج ب کے سبطین کے گھر سے چور قیمتی سامان اور راشن کا بورا بھی لے گئے’ 16 ج ب کے زین العابدین کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال چور لے گئے’ سدھار بائی پاس کے قریب جمیل کے ٹرک سے ساڑھے تین لاکھ کی رقم چور لے اُڑے’ یونس ٹائون کے طاہر بشیر کی فیکٹری سے 20لاکھ مالیت کی قیمتی مشینری چوری’ گلشن اقبال کے قریب اختر سے نقدی’ فون چھین لیا’ اقبال نگر کے کاشف علی کی دکان سے اڑھائی لاکھ لوٹ لیے’ 278 گ ب کے مقصود کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 583 گ ب کے احسان پرویز کے ڈیرہ سے سولر انورٹر چوری’ 210 گ ب کے عمران علی کے گھر سے سولر سسٹم’ بیٹری اور سامان چوری’ 229 رب کے غلام رسول کے گھر سے قیمتی سامان چوری’ 412 گ ب کے فخر عالم کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری’ 392 گ ب کے حفیظ کی حویلی سے بکرے چوری’ 416 گ ب کے نوید عباس کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ میانی کے اظہر علی کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کی موٹریں چوری’ حفیظ ٹائون کے ارشد کی دکان سے لاکھوں کی زرعی ادویات چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں گلشن اقبال کے دائود’ اسلام پورہ کے ثناء اﷲ’ 49 گ ب کے انور اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔




