فیصل آباد ڈاکوؤں ،چوروں کی آماجگاہ بن گیا ’51وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کا تیسرا بڑا شہر ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 51وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیاگیا، متعدد شہریوں کے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے عبدالرشید کی جواں سالہ بیٹی (س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، ساندل بار کے علاقہ 61ج ب کے محمد عمر کی بیٹی (الف) اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر۔ب کی نگینہ بی بی کی بیٹی (س) کو اوباش ملزم شہباز، 202ر۔ب کے جمیل کی بیٹی (ک) کو ملزمان عمیر وغیرہ نے اغواء کر لیا’پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ضلع کچہری روڈ پر احتشام سے فون، بابا فرید ہوٹل کے قریب تاثیر الحسن سے جھپٹا مار کر فون، گرین ویو کالونی کے غلام مصطفی سے لیپ ٹاپ، فون اور نقدی چھین لی، خالد ٹائون کے غلام مرتضیٰ کے گھر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری لے اڑے، امین پارک کے آصف کے گھر سے بکرے چوری، کینال روڈ پر اسامہ صفدر سے 70ہزار وفون، نعمت کالونی کے امتیاز کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، مدینہ ٹائون کے ارشد علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، خیابان کالونی کے بشارت علی کے گھر سے اڑھائی لاکھ کا سامان چوری، 203ر۔ب کے غلام مرتضیٰ سے 30ہزار، 48ج ب کے اقبال کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، بلال نگر کے شاہد مسیح سے35ہزار ،طلائی انگوٹھی چھین لی، 114ج ب کے بشیر کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 163ج ب کے بلال کی چھت سے قیمتی کبوتر چوری، 275ج ب کے الیاس کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کے جوتے چوری، کالج روڈ پر خرم کی دکان سے قیمتی سامان چوری، 27ج ب کے بہزاد کے گھر سے بکرے چوری، 112گ ب کے پرویز کی دکان سے لاکھوں کے کپڑا چوری، 58گ ب کے رفیق کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 279گ ب کے اللہ دتہ سے نقدی وفون، 366گ ب کے میاں خالد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 581گ ب کے حسن نواز کے ڈیرہ سے قیمتی گھوڑا چور لے اڑے، 229ر۔ب کے منیر سے 35ہزار وفون، 109ر۔ب کے منور حسین سے 28ہزار، 266ر۔ب کے نعیم سے ٹیبلٹ،نقدی وفون چھین لیا، 150ر۔ب کے عمر حیات کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 414گ ب کے شبیر کے ٹرالہ سے ڈیڑھ لاکھ کا ڈیزل چوری، 420گ ب کے صدیق کے ڈیرہ سے 5لاکھ، قصبہ تاندلیانوالہ کے وقار خان کے گھر سے ساڑھے 12لاکھ کے زیورات ونقدی چوری، تین پلیاں سٹاپ کے قریب امین کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، سمندری کے نواح میں اسلم سے سوا لاکھ نقدی و فون چھین لیا،117 گ ب کے فرمان علی سے50ہزار وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ایکسائز آفس سے اسلم، الائیڈ ہسپتال سے معاویہ،وکیلاں والی گلی سے عبدالوہاب، گلستان موڑ سے شہزاد، کلیم شہید پارک سے علی نواز، کوہ نور سے عامر حسین، 263ر۔ب کے لیاقت علی، 426گ ب کے شاہد اقبال، لطیف نگر کے علی زین، ہائوسنگ کالونی سے احسان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں