فیصل آباد ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے نرغے میں آگیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید66وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے، موٹر سائیکل چوروں کا گروہ متعدد شہریوں کو پیدل کر گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5لڑکیوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کی نسرین بی بی کی ہمشیرہ(الف) کو شہزاد وغیرہ، غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی کی (ن) کو ملزم علی وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ بلال پارک کے آصف کی بیٹی(س)، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ نیامت ٹائون کے نعمان کی ہمشیرہ (ن) اور سمن آباد کے علاقہ مظفر کالونی کے حنیف کی بیٹی (ب) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ستیانہ روڈ جھال چوک کے قریب سحرش سے جھپٹا مار کر فون، چناب مارکیٹ کے قریب شہر یار سے 10ہزار وفون، رضا ٹائون کے قریب جاوید سے لیپ ٹاپ وفون، نگہبان پورہ کے قریب وقاص سے 4ہزار وفون، لاثانی پل کے قریب رضوان سے نقدی وفون، چباں روڈ پر آصف سے نقدی وفون، بسم اللہ چوک کے رمضان کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، کچہری بازار کے قریب نور الہدیٰ سے نقدی وفون، نڑ والا روڈ کے امجد کے گھر سے سامان چوری، محمد پورہ کے قریب علی حیدر سے جھپٹا مار کر پرس، اعوان چوک میں عرفان حیدر کی دکان سے سامان چوری، یوسف ٹائون کے منظور کے گھر سے سامان چوری، محلہ سخی سرور آباد کے عابد حسین سے موٹر سائیکل نقدی وفون، شاہین چوک کے قریب عرفان سے پرس چھین لیا، گورنمنٹ پرائمری سکول223ر ب کے تالے توڑ کر پنکھے وسامان چوری، 265ر۔ب کے ناصر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 559گ ب کے حبیب اللہ کی دکان سے نقدی وسامان چوری، 83گ ب کے قریب رمضان سے نقدی وفون، 247ر۔ب کے عمران سے نقدی وفون، سدھار بائی پاس کے قریب جمال سے 15ہزار وفون، 232ر۔ب کے قریب وحید سے نقدی وفون، قادری کولڈ سٹور کے قریب ثاقب اعوان سے 25ہزار وفون، 228ر۔ب کے شہزاد سے20ہزار وفون، کرامت آباد کے سلیم کا گھر لوٹ لیا، جڑانوالہ روڈ پر زبیر ہوٹل کے قریب زمرد سے نقدی و فون چھین لیا’ ستیانہ روڈ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے عمران کے گھر سے 11تولے زیورات’ نقدی وسامان چوری، 74ج ب کے اللہ دتہ کی دکان سے سولر انورٹر کا سامان چوری، 275ج ب کے گلزار سے 15ہزار وفون، 74ج ب کے عمران سے30ہزار و فون، 68ج ب کے محمد نعیم سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 240گ ب موڑ کے قریب زبیدہ بی بی سے پرس، 61گ ب کے شہباز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 234گ ب کے غلام حیدر سے 18ہزار و فون،109گ ب کے بشارت علی سے نقدی وفون، 54گ ب کے عاصم جمیل سے 13ہزار وفون، 58گ ب کے فرحان سے نقدی و فون،124گ ب کے یاسر ملک سے نقدی وفون، 631گ ب کے فیصل حیات کے گھر سے 2بکرے، 145گ ب کے علی اکبر کے گھر سے سامان چوری، 193ر۔ب کے ندیم سے 50ہزار طلائی انگوٹھی چھین لی، 266ر۔ب کے یٰسین کے گھر کا صفایا کر دیا، 229ر۔ب کے تاج قمر کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 200ر۔ب کے قریب شاہد منظور سے10ہزار وفون، مکوآنہ کے اکرم سے نقدی وفون’ طلائی انگوٹھی چھین لی، 439گ ب کے شہباز سے نقدی وفون، 545گ ب کے فاروق کے گھر سے لاکھوں کا سامان’ دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔ علاوہ ازیں 217ر ب صابری ٹائون کے محسن، مدینہ ٹائون کے کاشف، کوہ نور پلازہ سے فہد ریاض، گلستان کالونی کے ندیم، منصور آباد کے شوکت علی، ضلع کچہری سے اسامہ، علی ہائوسنگ کے دانش، غلام محمد آباد سے عرفان، قادر آباد کے ابرار احمد، جھنگ روڈ قبرستان سے اکبر، سبزی منڈی سے خلیل احمد، 229ر۔ب کے صدیق، اڈا جوہل کے سعید احمد اور دیگر شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں